LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

Web Desk

29 August 2026

حکومتِ پنجاب نے صوبے کے 22 اضلاع کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بطور ‘مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوئشن افسرز’ (MEOs) بھرتی کرنے کی منظوری دے کر عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونے والی ان بھرتیوں کے لیے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جس میں 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ، مراعات اور سرکاری موٹر سائیکلز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 28 افسران (21 فوجی اور 7 سویلین) بھرتی کیے جائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹرنز کے کنٹریکٹ میں مارچ 2027 تک 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔