LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پنجاب حکومت کا وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم کیلئے باضابطہ رابطہ

Web Desk

23 July 2026

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے حصول کے لیے وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو ایک رسمی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے کو پہلے سے منظور شدہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت برقرار رہے گی، جبکہ اضافی 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کے لیے نئی درخواست کی گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پاسکو کے پاس پنجاب کے حصے کی 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے سے موجود ہے اور نئی درخواست کی منظوری کے بعد یہ مجموعی مقدار 10 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں گندم کی بلا تعطل رسد کو یقینی بنانا اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔