پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
Web Desk
9 November 2025
پنجاب بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے، اجتماع اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار ہے۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد امن و امان کا قیام، انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ ہے۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ثابت ہو سکتے ہیں، جب کہ شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ہفتہ 15 نومبر تک نافذ رہے گی۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازے اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ تک محدود رکھا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی تشہیر بڑے پیمانے پر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا
29 September 2026
غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ
29 September 2026
ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
29 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ
29 September 2026
ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار
29 September 2026
امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ
29 September 2026
احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
29 September 2026
گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی
29 September 2026