پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کا آغاز
Web Desk
23 February 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے عوام کے لیے پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب میت کو ہسپتال سے گھر یا ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کے لیے غریب و متوسط طبقے کو بھاری اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے سروس کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ طے پانے والے منصوبے کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔ شہری صرف 1122 پر کال کرکے یا ہسپتال کے مخصوص کاؤنٹر سے رجوع کرکے یہ مفت سروس حاصل کر سکیں گے۔
اجلاس میں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں وہیکل سروس شروع کرنے کا پلان طلب کیا گیا ہے، جبکہ نجی ایمبولینس سروسز کو ریگولرائز کرنے اور ان کے ریٹ مقرر کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس پوری سروس کی نگرانی ایک جدید ‘سمارٹ مینجمنٹ سسٹم’ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026