پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ
Web Desk
21 August 2026
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تعلیمی بورڈز (BISEs) میں 15 سال کے طویل عرصے بعد خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد انتظامی و معائنی امور کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں خالی پڑی گریڈ 16 اور 17 کی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتی کا طریقہ کار تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ان آسامیوں میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینئر کمپیوٹر آپریٹر، اسٹیٹ آفیسر، اسسٹنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری جیسے اہم انتظامی و تکنیکی عہدے شامل ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں صرف لاہور تعلیمی بورڈ میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 مختلف آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔
تعلیمی ماہرین اور بورڈز کے انتظامی حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ دہائی سے التوا کا شکار بھرتیوں کے اس عمل سے تعلیمی بورڈز میں افرادی قوت کی کمی کا خاتمہ ہوگا اور امتحانی و دفتری نظام میں جدت اور شفافیت آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026
سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
7 October 2026