LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال

عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار

Web Desk

7 October 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں فارن سروسز اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے نظام اور طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، ایسے میں عالمی مسائل کے حل کے لیے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیوپولیٹکس کے موضوع پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں ہو سکتی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، اور تمام تر مشکلات اور تنقید کے باوجود اقوام متحدہ عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا کلیدی کردار مسلسل ادا کر رہا ہے۔