7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
7 October 2026
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور اس کی مبینہ ناقابلِ شکست ہونے کی سوچ کو غلط ثابت کر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے دنیا کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کو جنم دیا ہے جہاں اسرائیلی ٹیکنالوجی ناکام ہوئی اور امریکی مدد بھی اسے نہ بچا سکی۔ حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جارحیت کے دوران 80 ہزار فلسطینی شہید اور 10 ہزار لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ ساڑھے نو ہزار فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ صرف بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے دنیا بھر میں ایک نئی صف بندی پیدا کی ہے اور امریکا سمیت عالمی سطح پر نوجوانوں کی بڑی تعداد فلسطین کے حق میں کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026