پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
Web Desk
7 October 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز ’یَرموک‘ نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران 96 ملین امریکی ڈالر مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔ پاکستانی ساحل سے دور کی جانے والی ان کارروائیوں میں دو مشکوک بحری جہازوں (دھاؤں) کو روکا گیا، جن کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2,000 کلوگرام چرس/بھنگ برآمد ہوئی۔ ضبط کی گئی منشیات کو تحویل میں لے کر قانون کے مطابق تلفی کی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابیاں پاکستان نیوی کی مسلسل سمندری موجودگی، پیشہ ورانہ چوکسی اور خطے میں غیر قانونی سمگلنگ کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کی منہ بولتی تصویر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026
سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
7 October 2026
ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان
7 October 2026
ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور
7 October 2026
حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری
7 October 2026
بیوی کی واضح اور آزادانہ رضامندی کے بغیر خلع نہیں دی جاسکتی، سپریم کورٹ کا اہم تحریری حکم نامہ جاری
7 October 2026