پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کاافتتاح، 1100الیکٹرک گاڑیوں کےلیے 4ارب کی سبسڈی دی جائے گی
Web Desk
26 February 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے میں ملک کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، ای ٹیکسیوں میں جدید سہولیات کیمرے، وائی فائی، چارجنگ اور ہنگامی صورتحال کیلئے پینک بٹن نصب کئے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کی گیارہ سو الیکٹرک گاڑیوں پر پنجاب حکومت چار ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے اسکیم کے پہلے مرحلے کے پانچ خوش نصیب افرادکوای ٹیکسیوں کی چابیاں دیں .
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک ٹیکسی ایک چارجنگ میں تین سو کلو میٹر سفر طے کرے گی، اور اس سے ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ کمائے جا سکتے ہیں۔
مریم نواز نے بتایاکہ پنجاب میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اور اس کا دائرہ 148 تحصیلوں تک بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں دونئی میٹرو بھی شروع کی جا رہی ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ کا 50 فیصد اور مارک اپ خود ادا کرے گی۔ مرد ڈرائیورز کیلئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیورز کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت برداشت کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
30 August 2026
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
30 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع
30 August 2026
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
30 August 2026
ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف
29 August 2026
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
29 August 2026
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
29 August 2026
بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
29 August 2026