LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس

پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

13 March 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، جو حکومت کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت جرائم میں کمی آئی ہے، اور اس میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں، اور وزیراعلیٰ نے سی سی ڈی کی بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اب پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، اور خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ کی پہلی ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔ پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہریوں سے مؤدبانہ انداز میں “سر” اور “جناب” کہہ کر مخاطب ہوں۔