وزیراعلیٰ پنجاب نے آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
Web Desk
14 February 2026
آلو کے کاشتکاروں کے لیے بڑی پیش رفت , وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کو بہتر منافع دلانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو اخط ارسال کر دیا ۔
وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو خط میں آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمے، لاجسٹک سہولیات کی بہتری اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ آلو کی برآمدی رفتار تیز کرنے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کو خصوصی طور پر متحرک کیا جائے تاکہ ترسیل کے مسائل کم ہوں اور کسانوں کی پیداوار بروقت بیرونِ ملک پہنچ سکے۔ خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ برآمدی کرایوں میں 25 فیصد خصوصی رعایت دی جائے تاکہ لاگت کم ہو اور پاکستانی آلو عالمی منڈی میں مسابقتی قیمت پر دستیاب ہو سکے۔مریم نواز شریف نے خط میں برآمدات کے لیے کاغذی کارروائی کو آسان اور تیز بنانے اور یورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت نئی اور بڑی منڈیوں تک رسائی کے لیے سفارتی و تجارتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026