LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، اہم سمریاں پیش

Web Desk

15 December 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 31واں اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں 30ویں کابینہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی سمری پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری اور قائمہ کمیٹی برائے قانون و امن و امان کے مختلف اجلاسوں کی کارروائی اور منٹس کابینہ کے سامنے پیش کیے گئے۔کابینہ کے ایجنڈے میں اساتذہ کے طبی اخراجات سے متعلق سمری، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق ششماہی رپورٹس، پنجاب حکومت کے آڈٹ سال 2019–20 اور 2022–23 کی رپورٹس بھی شامل تھیں۔اجلاس میں مسیحی اور ہندو شادی لائسنس کے اجرا اور رجسٹرارز کی تقرری، پراپرٹی قوانین میں ترمیم، ٹیلی کام ٹاورز کے لیے سرکاری اراضی لیز کی شرائط اور ملکیتی حقوق دینے سے متعلق گرانٹس کی شرائط پر بھی غور کیا گیا۔کابینہ کو پی آئی ای ڈی ایم سی کے میمورنڈم میں ترمیم، پنجاب ہائی سیکیورٹی زونز ایکٹ 2025، ٹریفک وارڈن سروس رولز اور ہائی پوٹینشل ڈیولپمنٹ اسکیم میں ترامیم سے متعلق سمریاں بھی پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 میں ترمیم، آئینی ترمیمی بل 2025، پی ایچ اے ٹی اے آرڈیننس 2002 میں ترامیم، سوشل ویلفیئر و بیت المال کی پنٹا پالیسی اور ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم کی سمریاں کابینہ کے سامنے رکھیں گئیں۔

اجلاس میں کے ایف ڈبلیو بینک سے 15 ملین یورو گرانٹ معاہدے، پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام، ملتان اور بہاولپور بلڈ سینٹرز کے معاہدوں کی تجدید، پولیس رولز 1934 میں ترامیم اور سی سی ڈی میں خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹس کے قیام سے متعلق سمریاں بھی پیش کی گئیں۔