LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب

Web Desk

26 November 2026

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے لاہور ہائیکورٹ میں باضابطہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ پولیس کو مطلوب ہیں، جبکہ انہیں گھر میں نظر بند بھی نہیں کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے جے یو آئی (ف) کے وکیل ابرار حسین کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل فرخ لودھی نے سی سی پی او لاہور کی جانب سے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہاؤس اریسٹ نہیں کیا گیا بلکہ وہ گزشتہ روز کسی کی تعزیت کے لیے گھر سے باہر بھی گئے تھے۔ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے باہر جانے کے ثبوت کے طور پر پولیس کے پاس ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جس کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے جاری ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ریاستی حصار میں ہیں اور شہر کے تمام راستے بند ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست خطاب نہیں کر سکیں گے۔ تاہم دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ محاصرے کی تردید کی تھی اور واضح کیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی انہیں کسی سیکیورٹی تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔