پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
Web Desk
27 June 2026
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں گزشتہ کئی روز سے تشخیصی ٹیسٹ معطل ہونے کا سنگین معاملہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا دیا گیا۔ حکومتی رکنِ اسمبلی امجد علی جاوید نے اس عوامی مسئلے کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کرائی۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز سے ہسپتال میں مریضوں کے ضروری تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہو رہے، جس کے باعث پنجاب بھر سے آنے والے دل کے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ حکومتی رکن کے اس احتجاج پر وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا کہ”ہسپتال میں ٹیسٹ مستقل بند نہیں کیے گئے، بلکہ کچھ انتہائی ضروری تشخیصی مشینیں اچانک خراب ہونے کے باعث یہ عارضی صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، جسے ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔” ایوان میں غریب مریضوں کی حالتِ زار پر بحث کے بعد صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری طور پرشنوائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس تکنیکی تعطل کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر کے پی آئی سی میں تشخیصی ٹیسٹوں کا سلسلہ جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان
27 October 2026
پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ
27 October 2026
معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز
27 October 2026
پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی
27 October 2026