LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

26 نومبراحتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 30 کارکنان اشتہاری قرار

Web Desk

24 February 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے الزامات میں درج مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 30 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔اشتہاری کی کارروائی اور عدالتی ریمارکس:تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں عدالت نے مجموعی طور پر 31 کارکنان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی تھی۔ تاہم، آج کی سماعت کے دوران ایک کارکن کے عدالت میں پیش ہو جانے پر اس کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کر دی گئی، جبکہ بقیہ 30 کارکنان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔مقدمات کی سماعت میں التواء:پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث آج کسی بھی مقدمے میں گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہیں کی جا سکیں۔ عدالت نے مختلف تھانوں میں درج 5 مقدمات کی سماعت درج ذیل تواریخ تک ملتوی کر دی ہے:تھانہاگلی تاریخِ سماعتتھانہ کھنہ2 اپریلتھانہ مارگلہ4 اپریلتھانہ کوہسار26 مارچتھانہ ترنول و آبپارہ10 مارچالزامات کی نوعیت:پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج ان مقدمات میں دہشت گردی، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اگلی سماعتوں پر مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔