LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

پی ٹی آئی: ناجائز حکومت سے بات نہیں ہوگی، مذاکرات تحریک تحفظ آئین کے ذریعے

Web Desk

25 December 2025

سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی کامران خان بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پارٹی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل پہنچے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے سردیوں کے کپڑے بھی نہیں پہنچائے جا رہے۔

کامران خان بنگش نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کے دامن کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے اور عدلیہ کے خلاف آئینی ترامیم کے ذریعے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فواد چودھری اور اسد عمر سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ بانی کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا کہ فارم 47 کے وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی، لیکن پارٹی کا موقف ہے کہ ناجائز حکومت سے بات نہیں ہوگی۔ بانی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہے، جو پہلے ہی آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب فیصل خان نیازی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی تقسیم نہیں ہے اور غیر متعلقہ لوگ مذاکرات کی بات کریں تو وہ پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔ تمام مذاکرات تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہی ہوں گے۔