شاہ محمود قریشی سمیت قید رہنماؤں کا جیل سے قیادت کو خط؛ رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی تجویز،
Web Desk
20 February 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے پارٹی قیادت کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت اہم امور پر تجاویز دی گئی ہیں۔
جیل میں قید رہنماؤں نے متفقہ طور پر تجویز دی ہے کہ ماہِ رمضان کے احترام میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا جائے۔ خط میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان کے ذاتی معالجین اور بہنوں کو اعتماد میں لے کر ان کا فوری اور مکمل علاج یقینی بنائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔ اس کے علاوہ خط میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور مہنگائی کے طوفان پر بھی تشویش ظاہر کی گئی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026