پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت
Web Desk
10 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مخالفت کر دی ہے۔ پشاور میں منعقدہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اہم مشترکہ اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی قسم کا غیر آئینی اقدام یا ایمرجنسی کا نفاذ صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف نے ممکنہ گورنر راج کی مخالفت کرنے والی دیگر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی (ANP)، جمعیت علمائے اسلام (JUI-F) اور جماعتِ اسلامی کے جمہوری مؤقف کو سراہا اور تمام سیاسی قوتوں پر آئین کی بالادستی کے لیے یکجا ہونے پر زور دیا۔ اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے صوبائی اسمبلی کی قراردادوں اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کو بنیادی اہمیت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت اور ان کے اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کی عدم شرکت محض سرکاری مصروفیات کے باعث تھی اور پارٹی صفوں میں کسی قسم کے اختلافات کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026