پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا، پی ٹی آئی کے 7 اراکین اسمبلی گرفتار، دہشت گردی کا مقدمہ درج
Web Desk
16 February 2026
پارلیمنٹ لاجز کے باہر پولیس اور اہلکاروں کے درمیان تصادم کے بعد تحریک انصاف کے 7 اراکین اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دو قومی اسمبلی کے اراکین، شفقت اعوان اور عمر اسلم، جبکہ چار صوبائی اسمبلی کے اراکین رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے کے دوران اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دست درازی کے واقعے کے بعد کی گئیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار اراکین کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مقدمے کی تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026