LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم، کارکنوں نے چندہ دینا شروع کر دیا

Web Desk

2 October 2026

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے متوقع لانگ مارچ کے اخراجات اور تیاریوں کے سلسلے میں باقاعدہ چندہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد پارٹی کارکنان کی جانب سے فنڈز جمع کروانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خود اس چندہ مہم میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کے لیے فنڈز جمع کیے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے انہیں فی الحال مکمل تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں، تاہم پارٹی کے مطالبات کے بارے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو واضح طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرسٹر گوہر پشاور پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد وہ تمام تر صورتحال اور اگلے لائحہ عمل سے میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔