اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
Web Desk
5 March 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داہگل ناکہ پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر شدید ردعمل دیا۔
رکن قومی اسمبلی جاوید وڑائچ نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی انہیں روک کر انتظار کرنے کا کہا گیا، تاہم انتظار کرتے کرتے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ آ چکے ہیں لیکن حسب روایت آج بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب شبیر علی قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دی جائے تاکہ ان سے ہدایات لے کر میٹنگ میں اپنا لائحہ عمل پیش کیا جا سکے۔
شبیر علی قریشی نے کہا کہ حکومت اتنے بڑے سکیورٹی معاملے پر بھی اتنی سی گنجائش دینے کو تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ تین ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جو غیر جمہوری، غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر آئینی رویہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو خودداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ اہم قومی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھی پارٹی نے بھرپور حمایت کی تھی اور آئندہ بھی قومی سلامتی کے معاملے پر ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ
20 April 2026
پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل
20 April 2026
پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط
20 April 2026
پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
20 April 2026