پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیدیا
Web Desk
8 January 2026
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا واحد ایجنڈا دہشتگردی ہے اور اس ناسور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخوا کی حکومت اور پی ٹی آئی مکمل طور پر متفق ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ کوئی جماعت، اور یہ کہنا بھی غلط ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ فورمز کو استعمال کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی ہمیشہ اس جنگ میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کے خلاف اس نوعیت کی پریس کانفرنسز سے گریز کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کا مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو سنا جانا چاہیے، ادارے اور سیاستدان عوام کے خادم ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن فوری ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں اپنا کوئی نمائندہ نہیں بھیجا۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام بالکل غلط ہے۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتی بلکہ معصوم شہریوں کے قتل کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو اسلحہ کون فراہم کر رہا ہے، اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگیں افواج اور عوام مل کر لڑتے ہیں اور پی ٹی آئی عوام اور اداروں کے درمیان خلیج ختم کر سکتی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے ڈرون حملوں اور شادیوں و مساجد پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت سے بالآخر بات کرنا ہوگی اور قومی سطح پر پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں معیشت اور روزگار بڑے مسائل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس کسی کے خلاف نہیں۔ ہمیں مضبوط ادارے اور مضبوط فوج چاہیے، مگر آئین کی حدود میں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طویل عرصے سے آپریشنز جاری ہیں لیکن دہشتگردی ختم ہونے کے بجائے بڑھی ہے، اس لیے پالیسیوں پر نظرثانی ضروری ہے۔ انہوں نے صوبے کے مالی حقوق، این ایف سی ایوارڈ اور پی ایس ڈی پی میں کم فنڈز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اسے کرش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم پی ٹی آئی عوام اور اداروں کے درمیان نفرتیں نہیں چاہتی اور دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026