پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
Web Desk
10 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک اور اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی درپیش سیاسی صورتِ حال اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والے آئینی و سیکیورٹی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کو وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مکمل اختیار اور مینڈیٹ سونپ دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقات کی تمام تفصیلات اور وفاق کے تحفظات سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اعادہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے حامی نہیں ہیں اور مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی بھی آج رات مولانا فضل الرحمان کو باضابطہ طور پر مذاکرات کا اختیار دینے کی منظوری دے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید
11 October 2026
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
11 October 2026
بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست
11 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی
11 October 2026
پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی
11 October 2026
مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں: شوکت یوسفزئی
11 October 2026
ویب ڈیسک Time 10 اکتوبر ، 2026 Facebook Twitter دنیا فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 October 2026
پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول
10 October 2026