LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے فیصلوں پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شدید تشویش، انصاف پر سنگین سوالات اٹھا دیے

Web Desk

19 December 2025

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی مسلسل سزاؤں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان فیصلوں کو ناانصافی، غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پانچواں موقع ہے کہ ایک ہی الزام کے تحت 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ چھٹا فیصلہ متوقع ہے اور ساتواں فیصلہ پیر کو آنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مجموعی سزا 70 سال تک پہنچ سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ مزید سات مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں، جن میں چار انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر ون اور تین انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر تھری میں چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان مقدمات میں بھی سزائیں سنائی گئیں تو مجموعی قید 140 سال تک جا سکتی ہے، حالانکہ تمام مقدمات ایک ہی دن کے واقعے اور ایک ہی الزام، یعنی ریاست کے خلاف مبینہ سازش، سے متعلق ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق ملزمان میں سے تین افراد کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں اور وہ خود اور ان کے اہلِ خانہ پہلے ہی شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فیصلے انصاف کے بنیادی تقاضوں اور انسانی اقدار کے منافی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس عمل کو فوری طور پر روکا جائے، صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔