پارٹی کے اندر اور باہر سے سازشیں ہورہی ہیں ، عمران خان کی حکومت نہیں گر سکتی: سہیل آفریدی
Web Desk
31 May 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ میں اراکین اسمبلی کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے اندر موجود ایک “جرنیل” نے پارٹی سے باہر موجود ایک “جرنیل” کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف مطلوبہ حمایت فراہم کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض عناصر پارلیمانی اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پارٹی کے اندر موجود ایک شخص نے ستائیس اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
سہیل آفریدی کے مطابق اندرونی سطح پر بعض افراد عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے سرگرم ہیں، تاہم ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا باپ بھی عمران خان کی حکومت نہیں گرا سکتا اور اگر دنیا کی تمام اسٹیبلشمنٹ بھی اکٹھی ہو جائے تو حکومت کو ہلا نہیں سکتی۔
وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ تمام مصروفیات ترک کرکے آج شام سات بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر سازشوں کی اطلاعات موجود ہیں اور اجلاس کی کامیابی بعض لوگوں کو قبول نہیں، تاہم تمام اراکین متحد رہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔
سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026