LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی سے حملے نہ کرنے کا استثنیٰ لیا ہوا ہے: عطاء اللہ تارڑ

Web Desk

9 January 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کالعدم ٹی ٹی پی سے حملے نہ کرنے کا ’’استثنیٰ‘‘ لے رکھا ہے اور اسی خوف کی وجہ سے وہ دہشت گردوں کے خلاف کھل کر مؤقف اختیار نہیں کرتی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ غیرت مند اور بہادر عوام کے صوبے میں ایسی حکومت مسلط ہے جس کی سوچ محدود اور رویہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے سیاسی اختلاف کی آڑ میں خواتین کو نشانہ بنانے کو شرمناک اور بزدلی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل کسی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نعرے تو لگاتے ہیں مگر صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں خود بھی علاج نہیں کراتے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا سے ہوتی ہے جبکہ ٹانک جیسے اضلاع میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی درجنوں جامعات میں عملہ موجود نہیں، کئی اضلاع میں خواتین کے لیے ایک بھی کالج نہیں، جبکہ کوہستان سے اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈلز سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کون سی اصلاحات لے کر آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی پر خاموش ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں جرات ہے تو وہ دہشت گردی جیسے اصل مسائل پر کھل کر بات کرے۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے اور ریاست اس کے خلاف آخری دم تک کارروائی کرے گی۔

عطا اللہ تارڑ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر ذاتی اور تضحیک آمیز حملے معاشرتی میسوجنی کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ انتہائی شرمناک رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی اپیلوں کے باوجود ریکارڈ ترسیلات بھیج کر ملک سے اپنی وابستگی ثابت کی، جس پر وزیراعظم اور حکومت انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کئی ماہ کی درآمدات کے لیے ذخائر موجود ہیں جو معاشی استحکام کی علامت ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان دوروں کے نتیجے میں پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے ملائیشیا کی جانب سے حلال گوشت اور چاول کے کوٹے میں اضافے کو سفارتی کامیابی قرار دیا۔

آخر میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کے لیے عزت اور اعتماد بحال ہو چکا ہے اور عالمی فورمز پر پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے، جو موجودہ قیادت اور ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔