LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بندش کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر، اسلام آباد ہائیکورٹ

Web Desk

1 January 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت 21 جنوری کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو اپنے جوابات عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اس معاملے پر اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں، جبکہ دیگر فریقین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت کے لیے کیس 21 جنوری کو مقرر کر دیا ہے، جہاں فریقین کے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔