LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے: نواز شریف سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو کرانے کا اعلان روس اور ترکی کا تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ منصوبوں کا جائزہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ گورنر راج کا دو ماہ بعد بھی جائزہ لیا جا سکتا، مذاکرات کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے: خواجہ آصف وزیرِ خزانہ کی تھائی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال حوثیوں کی مدینہ منورہ پر میزائل حملے کی تردید، سعودی دعویٰ بے بنیاد قرار خیبر پختونخوا میں نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ کیلئے ضلعی انکوائری کمیٹیاں تشکیل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے متجاوز امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پی ٹی آئی نے نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی، 23 اہم رہنماؤں کی شمولیت

Web Desk

12 December 2025

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی ہے، جس میں مرکزی اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہوگی اور آئندہ پالیسی سازی کی ذمہ دار ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 23 اہم رہنماؤں کو نئی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں شامل دیگر نمایاں شخصیات میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، فِردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی شامل ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسی طرح پنجاب سے سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، اوورسیز چیپٹر کے سیکریٹری سجاد برکی، چیف آرگنائزر پنجاب زعالیہ حمزہ، جُنید اکبر، حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔آزاد کشمیر کے خالد خُورشید اور گلگت بلتستان کے سردار قیوم نیازی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، سینیٹ کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد، خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب اور اقلیتی ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گی، جو پارٹی کی پالیسی سازی، حکمت عملی اور پارلیمانی جماعتوں کے لیے رہنما پالیسیوں کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔