LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی اسمبلی کا کیا کرے گی: ملک احمد خان

Web Desk

29 December 2025

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے افراد نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی تو پنجاب اسمبلی کا کیا کرے گی، کسی کو یہ اجازت نہیں کہ میرے گھر کو آگ لگا کر اسے سیاسی حق قرار دے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہر کارروائی قوانین اور رولز کے مطابق ہوتی ہے، ایوان حکومت اور اپوزیشن دونوں کے معاملات کو یکساں طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی حدود ریڈ زون ہیں اور یہاں داخلے کے لیے اجازت نامہ اور شناختی دستاویزات لازم ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر خوشی ہوئی، تاہم سہیل آفریدی کے ساتھ ایسے افراد اسمبلی لائے گئے جو گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں نامزد اور بعض سزا یافتہ تھے، جبکہ کئی افراد کے پاس اجازت نامے اور شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی گئی اور خیبرپختونخوا سے آنے والوں نے اپنے رویے سے ذہنی پستی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی جمہوری لوگوں کی مسجد ہے اور اس کے تقدس کا ہر فرد کو خیال رکھنا ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ہائی پاور انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اسمبلی کے تمام حصوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جاتی ہے، جبکہ سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بار بار اپنے لیڈر کی گرفتاری کا حوالہ دیتی ہے، مگر بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات عام نوعیت کے نہیں، 9 مئی کے واقعات عوامی ردعمل نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ تھے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کا فخر ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں کہ اس فخر کو نقصان پہنچائے یا تشدد کو سیاسی حق قرار دے۔