LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ اسلام آباد میں زیرِ زمین کیبل چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیدیا: ذرائع

Web Desk

19 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی ناکامی اور حکومت سے مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار مرکزی و صوبائی شخصیات کو قرار دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ایک سینئر مرکزی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا تمام تر ملبہ سہیل آفریدی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مارچ کے منصوبے اور تیاریوں سے پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت کو اندھیرے میں رکھا، جس کی وجہ سے کارکنان کی منظم نقل وحرکت نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں، کور کمیٹی کے بیشتر ارکان نے حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو ٹھہرایا۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ایک رہنما کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے مردان سے اچانک واپس سی ایم ہاؤس پشاور منتقل ہونے کی وجہ پوچھی گئی، جس پر بتایا گیا کہ مردان میں کارکنوں کی آمد اور تعداد توقع سے انتہائی کم ہونے کی بنا پر انہوں نے قیام منسوخ کیا۔ دوسری جانب اجلاس میں بیرسٹر سیف کی پارٹی سرگرمیوں میں واپسی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا اور ایک رکن نے انہیں دوبارہ فعال سیاسی کردار دینے کی تجویض دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل، احتجاجی تحرک اور قیادت میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے کور کمیٹی کی ان اندرونی خبروں پر فی الحال باقاعدہ تصدیقی یا تردیدی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔