LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

چیرمین پی ٹی آئی گوہر نے نئی سولر پالیسی پر شدید تنقید

Web Desk

11 February 2026

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت کی نئی سولر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پالیسی میں سب سے پہلے یہ واضح کیا جانا چاہیے کہ نیٹ میٹرنگ یونٹس کی بنیاد پر ہوگی، تاکہ صارفین کی پیدا کردہ بجلی کے بیس یونٹس حکومت کو واپس دیے جا سکیں اور صارفین کا بل صفر ہو سکے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ پالیسی کے تحت صارفین سے بیس یونٹ زیادہ قیمت پر خریدنے کا کہا جا رہا ہے اور پھر وہی یونٹس انہیں واپس فروخت کیے جائیں گے، جو نہ صرف غیر منطقی بلکہ غیر شفاف طریقہ کار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور انہیں “ظلم اور زیادتی” کے مترادف قرار دیا۔