LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ امریکا اور 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت برقرار رکھنے پر اتفاق

ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

Web Desk

2 July 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں سست روی کی وجہ بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW-5) میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اس خرابی کے باعث بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک میں خلل آیا ہے، جس سے صارفین کو انٹرنیٹ کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقفے وقفے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ادارہ ملکی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹ اس خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور اسے دور کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اعلامیے میں صارفین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے متاثرہ ٹریفک کو فوری طور پر دستیاب متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جب تک ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتیں، تب تک صورتحال کی سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔