LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

پی ٹی اے نے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی حمایت کردی

Web Desk

20 November 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے حق میں ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کا نفاذ یا وصولی پی ٹی اے کی ذمہ داری نہیں، یہ مکمل طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اختیار ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ نے کہا کہ پی ٹی اے بھی اسی طرح ان ٹیکسز سے متاثر ہوتا ہے جیسے عام شہری، اور ادارے کو اکثر اس حوالے سے غیر ضروری وضاحتیں دینا پڑتی ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ “ہمیں کسی قسم کے مفت موبائل فون یا خصوصی فری یونٹس فراہم نہیں کیے جاتے، ہم بھی عام صارفین کی طرح ٹیکس ادا کرتے ہیں۔”