پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار تک گر گیا
Web Desk
20 February 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رجحان غالب رہا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس گراوٹ کا شکار ہو گیا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 818 کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں آج شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 74 ہزار 148 کی بلند ترین سطح تک پہنچا، جبکہ گراوٹ کے دوران 1 لاکھ 69 ہزار 592 کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 1 لاکھ 72 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر آگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ مندی عارضی ہو سکتی ہے تاہم سرمایہ کار عالمی مالیاتی حالات اور مقامی پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026