سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت آغاز
Web Desk
18 March 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 837 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔جاپان کے نکی 225 میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔اس کے برعکس چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور علاقائی صورتحال کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے، جس کے باعث مارکیٹ مثبت سمت میں گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026