LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

21 September 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت خریداریاں دیکھنے میں آئیں، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہی وقت میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 732 پوائنٹس کی اونچی سطح کو چھو گیا۔

دن بھر کی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1,841 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔