LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

Web Desk

1 July 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ کو) کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، بدھ کی صبح جیسے ہی ہاؤس میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ اس زبردست سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں پینک کے بجائے تیز رفتار ریکوری دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 81 ہزار 318 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن (منگل) کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹریکنگ اور معمولی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کاروبار کے آغاز سے ہی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے انڈیکس دوبارہ نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔