LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت زون میں اختتام

Web Desk

26 February 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آ گئی، 4000 سے ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 4266 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 839 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں آج 567 کمپنیوں میں سے 291 کمپنیوں میں اضافہ، جبکہ 145 کمپنیوں میں کمی ہوئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 35 ارب روپے مالیت کے 69 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔