LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے نام فائنل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار، پی سی بی کی وضاحت سامنے آگئی

Web Desk

20 November 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے ناموں سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں شامل کی جانے والی نئی فرنچائزز کے شہروں کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
گزشتہ دنوں بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئی ٹیموں کے لیے فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے، تاہم پی سی بی نے ان اطلاعات کو غیر مصدقہ اور قبل از وقت قرار دے دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے، اور بڈنگ میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کاروں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ بولی دستاویزات میں شامل کسی بھی شہر کا نام اپنی ٹیم کے لیے منتخب کریں۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق حتمی نام وہی ہوگا جس کا انتخاب کامیاب بولی دہندگان کریں گے، اس حوالے سے کوئی پیشگی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے جن چھ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد شامل ہیں۔
نئی ٹیموں کے لیے دنیا بھر سے درخواستیں مانگی گئی ہیں جبکہ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔