LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

پی ایس ایل 11: ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع، فرنچائزز کے نمائندے تیار

Web Desk

10 January 2026

پاکستان سپر لیگ 11 کے ڈرافٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید دو ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد لیگ کی فہرست مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹ 30 جنوری کو ہو سکتا ہے، جس کے لیے پی ایس ایل مینجمنٹ نے تمام انتظامات پہلے ہی طے کر لیے ہیں۔ ڈرافٹ کی باضابطہ تاریخ اور مقام جلد اعلان کیے جائیں گے۔

ڈرافٹ کے دوران تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم کے نمائندے موجود ہوں گے تاکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دی جا سکے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے بتایا کہ ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک روز کے وقفے میں ہوگا۔

اب لیگ میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز کے ساتھ سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔