پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخابووٹر ٹرن آؤٹ میں نمایاں کمی: فافن رپورٹ
Web Desk
16 December 2025
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی دن مجموعی طور پر پُرامن اور منظم رہا، تاہم ووٹر سہولت اور ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شفافیت سے متعلق کئی خامیاں بدستور موجود رہیں۔
فافن کے مطابق انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندیوں پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 39 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا، جبکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا ووٹر ٹرن آؤٹ دو فیصد زیادہ رہا۔
فافن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کامیاب امیدوار اور رنر اپ کے درمیان ووٹوں کا فرق بڑھ کر 63 ہزار سے زائد ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق فارم 47 رات 12 بج کر 1 منٹ پر مکمل کیا گیا، جو قانونی وقت سے پہلے تھا۔
فافن کے مطابق یہ ضمنی انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 9 امیدواروں نے حصہ لیا، تاہم تمام امیدوار مرد تھے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 139 پر ووٹرز کی تعداد قانونی حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ تقریباً 78 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر فی اسٹیشن ووٹرز کی تعداد 1200 سے زیادہ رہی۔
فافن کا کہنا ہے کہ اس کے مبصرین کو پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل تک مکمل رسائی حاصل رہی۔ رپورٹ کے اختتام پر فافن نے سفارش کی کہ آئندہ انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائے اور انتخابی عملے کی مزید تربیت کی جائے تاکہ شفافیت اور ووٹر سہولت کو بہتر بنایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026