LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

پروٹیکٹڈ صارفین کی بجلی سبسڈی برقرار رہے گی، خاتمے کی خبریں بے بنیاد ہیں: اویس لغاری

Web Desk

31 May 2026

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ محفوظ صارفین کو دی جانے والی بجلی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ محفوظ صارفین کی تعداد گزشتہ چار برس کے دوران پچانوے لاکھ سے بڑھ کر دو کروڑ پندرہ لاکھ ہو چکی ہے، جبکہ اس وقت دو کروڑ پچانوے لاکھ ستر ہزار یعنی چھیاسی فیصد گھریلو صارفین کسی نہ کسی شکل میں سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی سبسڈی کا حجم ایک سو ننانوے ارب روپے سے بڑھ کر چار سو تئیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ زرعی اور گھریلو شعبے کو مجموعی طور پر پانچ سو ستائیس ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیر توانائی کے مطابق اہل صارفین تک سبسڈی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضابطہ شناختی کوڈ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک بیس لاکھ سے زائد سنگل فیز صارفین اپنی رجسٹریشن مکمل کرا چکے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے شعبے میں وسیع اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق بجلی خریداری معاہدوں پر نظرثانی سے ساڑھے تین کھرب روپے، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی سے ایک سو ترانوے ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال دو ہزار چوبیس تا پچیس کے دوران گردشی قرضے میں سات سو اسی ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ غیر ضروری پیداواری مشینری کی فروخت سے سینتالیس ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مارچ دو ہزار چوبیس سے مئی دو ہزار چھبیس تک تمام صارفین کے لیے بجلی سستی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق محفوظ صارفین کے نرخوں میں اکتیس فیصد، گھریلو صارفین کے لیے سولہ فیصد، صنعتی شعبے کے لیے تینتیس فیصد اور زرعی صارفین کے لیے چودہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک پہنچانا ہے اور اس حوالے سے اصلاحاتی اقدامات جاری رہیں گے۔