نیویارک کی ممتاز پاکستانی شخصیت اور APPAC کے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں انتقال کر گئے
Web Desk
8 October 2026
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز و معروف شخصیت اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طارق خان فلوریڈا میں موجود تھے جہاں کھیل کے بعد رات کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں شدید سانس اور دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔
اہلیہ کی جانب سے ایمبولینس کی آمد اور طبی امداد کی کوششوں کے باوجود طارق خان داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کی میت کو فلوریڈا سے نیویارک منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔ اے پی پیک (APPAC) کی قیادت، بورڈ ممبران اور نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے طارق خان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمیونٹی کے لیے بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے
متعلقہ عنوانات
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
8 October 2026
عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
8 October 2026
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
8 October 2026
مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ مشن میں تبدیل
8 October 2026
پٹرول مزید 2 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ
8 October 2026
صدر پوتن نے رمضان قادروف کو آرمی جنرل کا اعلیٰ عسکری رینک دے دیا
8 October 2026
ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا: ٹرمپ
8 October 2026
ایران چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا: عباس عراقچی
8 October 2026