اسرائیل نواز فلسطینی ملیشیا رہنما یاسر ابو الشباب قتل
Web Desk
5 December 2025
یاسر ابو الشباب نے نام نہاد پاپولر فورسز گروپ کی سربراہی کی، جس کے درجنوں جنگجو ہیں اور یہ جنوبی شہر رفح کے قریب اسرائیلی زیر کنٹرول علاقے میں سرگرم ہے۔
پاپولر فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ ابو الشباب کو ابو سنیما خاندان کے افراد کے درمیان تنازع حل کرنے کی کوشش کے دوران گولی ماری گئی۔ملیشیا نے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیا کہ انہیں حماس نے قتل کیا، جس نے ان پر اسرائیل کے ساتھ تعاون کا الزام لگایا تھا۔ابو شباب کے بدو قبیلے تارابین کے ایک پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قتل کیا گیا اور ان پر فلسطینی عوام سے غداری کا الزام لگایا گیا جبکہ دیگر ذرائع نے کہا کہ ان کی موت اندرونی طاقت کی کشمکش کا نتیجہ تھی۔حماس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ابو شباب کا جو انجام ہوا وہ ان سب کی ناگزیر تقدیر ہے جو اپنے لوگوں اور وطن سے غداری کرتے ہیں اور قابض (اسرائیل) کے ہتھیار بننے پر راضی ہیں، تاہم حماس نے ان کے قتل میں ملوث ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابو اشباب جنوبی اسرائیلی شہر بیر السبع کے سوروکا ہسپتال منتقل ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے لیکن ہسپتال نے ان کی موت وہاں ہونے سے انکار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026