پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آخری مرحلے میں داخل
Web Desk
22 December 2025
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق نیلامی کے لیے بولیاں کل لگیں گی جبکہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی خریداری کے لیے تین کنسورشیم بولی کے عمل میں حصہ لیں گے۔
کنسورشیم ون میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں، کنسورشیم ٹو میں عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں جبکہ کنسورشیم تھری میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ شریک ہے۔ حکام کے مطابق فوجی فرٹیلائزرز پر مشتمل چوتھا کنسورشیم نیلامی کے عمل سے دستبردار ہو چکا ہے۔
بولیاں جمع کرانے کا وقت صبح 10:45 سے 11:15 تک ہوگا جبکہ بولیاں سہ پہر 3:30 بجے کھولی جائیں گی۔ حکومتی فیصلے کے تحت نیلامی کا مرحلہ ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ بولیاں ایک شفاف باکس میں رکھی جائیں گی۔
کمیشن حکام کے مطابق اگر بولیاں ریفرنس قیمت سے زیادہ ہوئیں تو کھلی نیلامی ہوگی، جبکہ کم بولی کی صورت میں زیادہ بولی لگانے والے کو ترجیح دی جائے گی۔ کامیاب بولی کی صورت میں وفاقی کابینہ چند دنوں میں منظوری دے گی، جس کے بعد دستاویزات پر دستخط کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
طے شدہ طریقہ کار کے تحت نیلامی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہوگی، جن کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے کو جبکہ 7.5 فیصد قومی خزانے میں جائے گا۔ ابتدائی طور پر حکومت کے پاس 25 فیصد حصص برقرار رہیں گے، تاہم کامیاب بولی دہندہ ادائیگی کے بعد باقی حصص خریدنے کا اختیار رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026