سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کردیا گیا
Web Desk
19 February 2026
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں کار کی پچھلی نشست پر تھانے سے نکلتے دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اینڈریو کو کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
استغاثہ حکام کے مطابق اس نوعیت کے جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہو سکتی ہے، تاہم اینڈریو کے معاملے میں عمر قید کا امکان کم بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق شہزادے کو قانونی کارروائی یا جیل سے متعلق کسی قسم کا استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل بادشاہ یا شاہی محل کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ اینڈریو حالیہ عرصے میں گرفتار ہونے والے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ
29 August 2026
لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ
29 August 2026
یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
29 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم
29 August 2026
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ
29 August 2026
کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی
29 August 2026
پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی
29 August 2026
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو بھی غمزدہ کر دیا: بلاول بھٹو
29 August 2026