وزیراعظم کی رحیم یارخان میں صدر یواے ای سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
Web Desk
30 December 2025
رحیم یار خان: وزیراعظم شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات شیخ زید پیلس میں خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے امور کو آگے بڑھایا۔
دورانِ گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی، توانائی، کان کنی و معدنیات اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے یو اے ای میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026