LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں تعلیم و ترقی کے منصوبوں کا بڑا اعلان

Web Desk

17 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں امن و امان قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور افواج پاکستان نے 6 اور10 مئی کی جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

10 مئی کی فتح قوم کی دعاؤں اورافواج پاکستان کی بہادری کا نتیجہ تھی جس نے پاکستان کوعالمی سطح پرعزت دلائی، وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں بھی کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پورے خیبر پختونخوا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اورملک بھر سے میرٹ کے اصول پراعلیٰ ٹریننگ کیلئے نوجوانوں کو زرعی شعبے میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کے ہیروز اور معمار ہیں اور پاکستان کی ترقی کی کنجی بھی نوجوانوں میں مضمر ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب وہ 600 بچوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے بھی بھیج چکے ہیں اور تمام صوبوں سے بچوں کو تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے ہری پورکے لیے بھی کئی ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا ان میں دانش اسکول کے قیام، خواتین کے لیے علیحدہ کیمپس، پل کی تعمیراورمعیاری تعلیم کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میکرو لیول پر مستحکم ہے اوراب اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چیلنجز قبول کریں اور آگے بڑھیں کیونکہ پاکستان جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت، بھائی چارے اوراتحاد سے ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے مشترکہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام صوبے مل کر ترقی کریں تو پاکستان عظیم بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں جس طرح افواج آگے بڑھیں اسی طرح معاشی اور تعلیمی شعبوں میں بھی سب کو آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے ماہم بتول کے حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے کلچر کا احترام بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

مجموعی طور پر وزیراعظم کے اقدامات میں تعلیم، انفراسٹرکچر، خواتین کی ترقی اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا شامل ہے جس سے صوبے اور ملک کی ترقی میں تیزی آئے گی۔