وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم اور عالمی امن کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر التوا میں رکھنے کا بھارت کا فیصلہ کسی قانونی بنیاد کا حامل نہیں ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان سرزمین پر موجود گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، فلسطین کے معاملے پر غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا گیا، جبکہ سیکرٹری جنرل نے امن مشنز اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نے معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026