زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف
Web Desk
6 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی زرعی برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قائم نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی اصلاحات اور کسانوں کو عالمی سطح پر رائج جدید طریقوں سے متعارف کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے معیاری بیج، بروقت اور مناسب قیمت پر کھاد، بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات اور تحقیق پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جبکہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدات کے قابل مصنوعات تیار کرنے کے لیے پالیسی اقدامات بھی جاری ہیں۔ وزیراعظم نے ساحلی پٹی پر پام آئل کی پیداوار اور آئندہ پانچ برس میں زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں ورکنگ گروپ نے زرعی شعبے کو درپیش مسائل، قلیل و طویل مدتی اصلاحات اور عالمی تقابلی جائزے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے قابلِ عمل اور جامع روڈ میپ تیار کر کے حکومتی اصلاحات کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026